• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 57021

    عنوان: میں حافظ ہوں ، الحمد للہ، کیا مسجد میں نمازپڑھاتے وقت حدر میں قرآن پڑھنا جائز ہے؟

    سوال: میں حافظ ہوں ، الحمد للہ، کیا مسجد میں نمازپڑھاتے وقت حدر میں قرآن پڑھنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 57021

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 93-93/Sd=3/1436-U

    نماز پڑھاتے وقت حدر میں قرآن پڑھنا جائز ہے بشرطیکہ حروف کی ادائیگی میں کمی بیشی نہ ہو، البتہ ترتیل یعنی ٹھہرٹھہر کر قرآن پڑھنا اولیٰ ہے، خود قرآن پاک میں ہے: وَرَتِّل القُرْاٰنَ تَرْتِیْلاً آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول بھی قرآن کو ترتیل سے پڑھنے کا تھا: قال الحصکفي نقلاً عن الحجة: یقرأ في الفرض بالترسل حرفًا حرفًا الخ (الدر المختار مع رد المحتار: ۲/۳۳۲، فصل في القراء ة زکریا، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند