• >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 155828

    عنوان: معاشرے میں جہیز کے سسٹم کو روکنے کے لیے علماء کیا کر رہے ہیں؟

    سوال: معاشرے میں جہیز کے سسٹم کو روکنے کے لیے آپ کیا کررہے ہیں؟ ہمارے معاشرے کے لیے یہ سب سے زیادہ خطرناک چیز ہے۔ اور مجھے یقین ہے کہ قیامت کے دن اللہ تعالی آپ سے یہ سوال پوچھے گا۔

    جواب نمبر: 155828

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:160-136/sn=3/1439

    علمائے کرام اپنے فتاوی، تالیفات اور بیانات کے ذریعے لوگوں کے سامنے مروجہ نظامِ جہیز کی قباحتوں کو بیان کرتے آرہے ہیں ؛ البتہ ضرورت ہے کہ ان کی باتوں کو زیادہ سے زیادہ عام کیا جائے، بالخصوص نوجوانوں کو اس قبیح رواج کے نقصانات سے واقف کرایا جائے اور انھیں اس کے حکم شرعی سے گناہ آگاہ کرایا جائے، آپ خود بھی اپنے رققاء کے ساتھ آگے آئیں اور مروجہ نظامِ جہیز کو معتبر علماء کی رہنمائی میں معاشرے سے ختم کرنے کی کوشش کریں، اس موضوع پر ایک کتاب ”جہیز ایک ناسور“ نامی موجود ہے، اسے اور اس طرح دیگر معتبر تصنیفات کو بازار سے حاصل کرکے لوگوں تک پہنچائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند