عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 1870
میراسوال یہ ہے کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ بیماری اورصحت اللہ تعالی کی طرف سے آتی ہے تو کیا بیماریاں ایک بندہ سے دوسروں کو لگتی ہے جیسے فلو (بخار) یا کوئی بھی وائرل انفیکشن؟ میں نے ایک حدیث میں پڑھا ہے کہ اگر کسی علاقے میں طاعون پھیل جائے تو وہاں سے کوئی باہر نہ آئے اور کوئی اس جگہ نہ جائے ۔ بیشک اللہ تعالی کے ہر کام میں مصلحت ہے ۔ براہ کرم، اس پر کچھ روشنی ڈالیں۔

جواب نمبر: 1870
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1147/ ب= 1077/ ب
حدیث شریف میں آیا ہے لا عدْویٰ ولاَ طِیَرَةَ في الإسلام یعنی اسلام میں چھوت چھات نہیں ہے کہ ایک کی بیماری دوسرے کو لگ جائے نہ ہی اسلام میں بدفالی جائز ہے۔ یہی عقیدہ ہرمسلمان کا ہونا چاہیے۔ احتیاطاً اگر کوئی کوڑھی سے یاخارش والے سے بچے تو اس کی گنجائش ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند