• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 65379

    عنوان: عورت حجامہ کروا سکتی ہے یا نہیں؟

    سوال: محترم علمائے دین، عورت کے لیے حجامہ کے لیے کیا حکم ہے ؟ عورت حجامہ کروا سکتی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 65379

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 875-873/N=8/1437 حجامہ ایک طریقہٴ علاج ہے، مرد کی طرح عورت کے لیے بھی درست ہے، البتہ دیگر علاجات کی طرح عام حالات میں عورت عورت ہی سے حجامہ کرائے، مرد سے نہ کرائے، البتہ اگر اس کے لیے کوئی مناسب خاتون دستیاب نہ ہوتو ضرورت پر عورت حدود شرع کی رعایت کے ساتھ مرد سے بھی حجامہ کراسکتی ہے۔ وفی الظہیریة : ویستحب الحجامة لکل واحد لما روي عن النبي صلی اللہ علیہ وسلم أنہ قال : مامررت بملإ من الملائکة لیلة أسري بي الا قالوا: یا محمد! مر أمتک بالحجامة (فتاوی تاتارخانیہ، کتاب الکراہیة، الفصل التاسع عشر فی التداوي والمعالجات ۱۸: ۲۰۴، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند