• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 600249

    عنوان: کسی نبی یا ولی وغیرہ کے واسطے سے دعا كرنا كیسا ہے؟

    سوال:

    امید ہیں آپ سب خیریت سے ہوں گے ، آپ لوگوں سے اِس نا چیز کے لیے دعاؤں کی درخواست ہے ۔۔۔ حضرت جی میں آپ سے ایک سوال پوچھنا تھا۔۔۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہم عقیدہ حیات النبی (ص) کے قائل ہیں۔۔۔ میرا سوال یہ ہے کہ جب ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں تو ہم کسی کا وسیلہ دے سکتے ہیں ؟ اور اس کے علاوہ اگر ہم اپنی دعا میں فرشتے کو مخاطب کر کے اُن سے کہہ دیں کہ یہ دعا ہماری حضور(ص) تک پہنچا دیں اور اُنہیں کہہ دیں کہ وہ ہمارے لیے دعا کریں اللہ سے تاکہ وہ اللہ ہماری دعا قبول کر لیں ؟ تو برائے مہربانی اِس طرح کا عقیدہ رکھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 600249

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:128-204/L=3/1443

     کسی نبی یا ولی وغیرہ کے واسطے سے دعا کرسکتے ہیں ؛البتہ فرشتوں کو مخاطب کرکے دعا کرنے کا جو طریقہ آپ نے لکھا ہے اس سے گریز کرنا چاہیے؛ کیونکہ یہ طریقہ معہود نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند