• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 147639

    عنوان: کفرکا فتوی لگانے میں عجلت نہ کرنی چاہئے

    سوال: مودودی صاحب اور اس کی جماعت عصمت انبیاء کے کلی طور پر قائل نہیں۔ اور انبیاء کرام کی گستاخی بھی مودودی صاحب نے کی ہے تو پھر ان کے کفر پر فتوی کیوں نہیں؟

    جواب نمبر: 147639

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 69-56/B=2/1440

    جو کچھ مودودی صاحب نے لکھا ہے چونکہ اس میں تاویلات کا امکان ہے اس لئے ہمارے اکابر نے ان پر کفر کا فتوی نہیں لگایا۔ کسی کو اسلام سے خارج کرنے اور اس پر کفرکا فتوی لگانے میں عجلت نہ کرنی چاہئے۔ اگر کسی قول کے اندر ۹۹/ احتمالات کفر کے ہوں اور ایک احتمال عدم کفر کا تو اسے کافر نہیں کہنا چاہئے اس مسئلہ میں جذبات سے ہرگز نہ کھیلنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند