• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 7700

    عنوان:

    میں سعودی عربیہ میں رہتا ہوں۔جس کمپنی میں ہم کام کرتے ہیں وہ تمام ملازمین کا انشورنس کرواتی ہے جو کہ حکومت کی جانب سے لازم ہے۔ اب انشورنس پر اپنا علاج کروانا کیسا ہے؟ ویسے یہاں علاج بہت ہی مہنگا ہے جو کہ بغیر میڈیکل انشورنس کے برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔ برائے کرم جلد جواب عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7700

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1558=1475/ د

    آپ کی کمپنی از خود آپ کا انشورنس کرادیتی ہے، آپ نہ تو انشورنس کا کوئی معاملہ کرتے ہیں نہ ہی کوئی قسط ادا کرتے ہیں پھر آپ کی کمپنی آپ کو میڈیکل فوائد حاصل کرنے کا موقعہ دیتی ہے تو آپ کے لیے فوائد حاصل کرنا درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند