• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 57282

    عنوان: میں انشورنس میں کام کرتاہوں لیکن میرا کام آفس کا ہے۔ پالیسی لینا یا دینا نہیں۔ میرے تبلیغی بھائی میری کوئی بھی چیز کھانے سے گریز کرتے ہیں جب کہ میں ان کی دعوت کھا لیتا ہوں۔میں بھی تبلیغی کام سے جڑا ہوا ہوں۔ کیا مجھے بھی ان کی دعوت نہیں کھانی چاہیے جیسا کہ وہ کرتے ہیں؟

    سوال: میں انشورنس میں کام کرتاہوں لیکن میرا کام آفس کا ہے۔ پالیسی لینا یا دینا نہیں۔ میرے تبلیغی بھائی میری کوئی بھی چیز کھانے سے گریز کرتے ہیں جب کہ میں ان کی دعوت کھا لیتا ہوں۔میں بھی تبلیغی کام سے جڑا ہوا ہوں۔ کیا مجھے بھی ان کی دعوت نہیں کھانی چاہیے جیسا کہ وہ کرتے ہیں؟

    جواب نمبر: 57282

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 309-294/L=5/1436-U اگر ایسا کوئی کام نہیں کرتے ہیں جس میں سود لینے، سود دینے سود لکھنے اور اس پر گواہی دینے کے اعتبار سے سود پر تعاون ہو تو آپ کی ملازمت جائز ہے اور اس پر ملنے والی اجرت بھی حلال ہے۔ انشورنس میں چونکہ سود اور جوئے کا ہی کاروبار ہوتا ہے؛ اس لیے آپ کے تبلیغی بھائی آپ کی کوئی بھی چیز کھانے سے گریز کرتے ہیں، اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو آپ انہیں معذور سمجھیں اور آپ ان کی دعوت قبول کرلیا کریں اور اگر یہ ہوسکے کہ کوئی متبادل ملازمت مل جائے تو آپ بھی اپنی یہ ملازمت ترک کردیں کیونکہ تہمت کی جگہوں سے آدمی کو دور رہنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند