• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 54435

    عنوان: کیا بینک میں لاکر کھول سکتے ہیں؟ اپنے سامان کی حفاظت کے لیے لاکر کھولنے سے پہلے 50000 روپئے فکس ڈپوزٹ کرنا پڑتاہے ، کیا یہ جائز ہے، براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: کیا بینک میں لاکر کھول سکتے ہیں؟ اپنے سامان کی حفاظت کے لیے لاکر کھولنے سے پہلے 50000 روپئے فکس ڈپوزٹ کرنا پڑتاہے ، کیا یہ جائز ہے، براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 54435

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1140-977/D=11/1435-U سامان کے حفاظت کی غرض سے بینک میں لاکر کھولنے کی گنجائش ہے، لیکن لاکر کھولنے کی سہولت ملنے کی جو شرط ہے یعنی پچاس ہزار فکس ڈپازٹ کرنا یہ گناہ پر مشتمل ہے، کیونکہ فکس ڈپازٹ میں سودی معاملہ کے تحت رقم جمع کرنا ہوتا ہے اور سودی معاملہ کرنا، معاملہ کے تحت رقم جمع کرنا گناہ کبیرہ اور حرام ہے جب کہ رقم فکس رہے گی حرام معاملہ کا گناہ ہوتا رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند