معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 29468
جواب نمبر: 2946801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ):566=371-3/1432
سود کھانا، سود کھلانا سودی قرض کا لین دین کرنا، اس کی کتابت اور دستاویز لکھنا موجب لعنت ہے اور بینک کی ملازمت میں ان امور سے تحفظ مشکل ہے، اس لیے درست نہیں، آپ پڑھائی سے فارغ ہوکر یا ابھی سے حضرت مولانا مفتی محمد تقی صاحب عثمانی کراچی سے رابطہ رکھیں۔ موصوف غیرسودی اسلامی بینکاری نظام چلارہے ہیں، ان سے استفادہ کرکے مقامی علمائے کرام کی رہنمائی میں اسی جیسا نظام چلائیں تو بہتر ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
كیا انٹریسٹ کا پیسہ رشوت میں روڈ ٹریفک آفیسر کو دیا جاسکتاہے؟
6220 مناظرپروویڈنٹ
فنڈ کا کیا حکم ہے؟
حضرات
علمائے دین میں جاپان میں رہتاہوں اور کچھ قرض لینا چاہتاہوں لیکن اس صورت میں سود
کا مسئلہ سامنے آتا ہے۔ کچھ علماء سے پوچھا تو انھوں نے فرمایا کہ جائز ہے کیوں کہ
جاپان دارالحرب ہے لیکن مجھے اطمینان نہیں ہوا۔ اس لیے آپ سے سوال کرنا مناسب
سمجھا۔ برائے مہربانی مجھے اس مسئلہ کے بارے میں اپنی تفصیلی رائے پیش کریں تاکہ
مجھے اطمینان ہو جائے۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے، آمین۔
میرا
مسئلہ شعبہ معاشرت سے سود اور انشورنس سے متعلق ہے برائے مہربانی میری رہنمائی
فرماویں۔ سوال درج دیل ہے۔ (۱)میرے
پاس سود کا پیسہ آیا ہے میرے بھائی پر قرض ہے جو کہ انھوں نے شادی وغیرہ کے سلسلہ
میں لیا تھا کیا میں ان قرض کو سود کے پیسوں سے ادا کرسکتاہوں؟ (۲)سود کے پیسوں کو بغیر
ثواب کی نیت کے مستحق لوگوں کو دینا ہوتا ہے کیا اس کے لیے کار کرایہ پر لی جاسکتی
ہے اسی رقم میں سے اور اس کا کرایہ وغیرہ تاکہ آسانی سے زیادہ جگہ پہنچ کرمستحق
لوگوں کی مدد کی جاسکے؟