• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 62930

    عنوان: میں ایک ٹاٹا موٹرس کی ڈلرشپ میں کام کرتاہوں اور ہمارا کام ٹوٹل فائنانس سے متعلق ہے ، گاڑی لون ، گاڑی انشورنس ، لون کمیشن ، انشورنس کمیشن ، گاڑی فرختگی کمیشن اور پرانی گاڑی فروختگی کمیشن ملتاہے ، یہ سب جائز ہے یا ناجائز ؟

    سوال: میں ایک ٹاٹا موٹرس کی ڈلرشپ میں کام کرتاہوں اور ہمارا کام ٹوٹل فائنانس سے متعلق ہے ، گاڑی لون ، گاڑی انشورنس ، لون کمیشن ، انشورنس کمیشن ، گاڑی فرختگی کمیشن اور پرانی گاڑی فروختگی کمیشن ملتاہے ، یہ سب جائز ہے یا ناجائز ؟

    جواب نمبر: 62930

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 211-182/Sn=3/1437-U نئی یاپرانی گاڑی فروخت کرکے متعینہ کمیشن لینا تو بلاشبہ جائز ہے؛ اس لیے آپ کے لیے یہ دونوں کام کرنے کی گنجائش ہے، کوئی حرج نہیں ہے، البتہ آپ نے باقی جن چیزوں کا ذکر کیا ہے مثلاً گاڑی لون، لون کمیشن، انشورنس کمیشن وغیرہ، ان کے بارے میں مکمل وضاحت کریں کہ آپ کی کمیٹی ”ٹاٹا موٹر“ میں ان کے طریقہائے کار کیا ہیں؟ اور آپ کے ذمہ کیا کام ہے؟ آپ کو معاوضہ کون دتیاہے ، ٹاٹا موٹر والے یا انشورنس کمپنی والے؟ ان باتوں کی وضاحت کے بعد اس کا جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند