معاملات >> سود و انشورنس
سوال نمبر: 166552
جواب نمبر: 16655201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 236-201/MM=2/1440
جی ہاں! صورت مسئولہ میں وہ پیسہ لینا جائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
آپ سے مسئلہ یہ معلوم کرنا تھا کہ یوفون نامی ایک موبائل کمپنی نے اپنے صارفین کو کو ایک سہولت دی ہے کہ اگر کسی صارف کا بیلنس ختم ہوجاتا ہے تو موبائل کمپنی اسے 15 روپے تک کا ادھار وقتی طور پے لےنے کی اجازت دیتی ہے اور جب وہ شخص اپنے موبائل میں جیسے ہی بیلنس ڈالےگا تو کمپنی اپنے 15روپے فوری طور پے واپس لےلیگی۔ یہ ایک اچھی سہولت ہے اور ہم نے اسے کافی استعمال کیا۔آج کسی نے مجھے بتایا کہ کمپنی 15 روپے ادھار دے کر واپس 15 روپے لینے کے بجائے 15 روپے اور 60پیسے لیتی ہے۔ اس بات کی تصدیق کے لیے میں نے کمپنی فون کرکے معلوم کیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ 60پیسے جو ہم اضافی لے رہے ہیں یہ ہمارے سروس چارجز ہیں۔ اب آپ برائے مہر بانی رہنمائی فرمائیں کہ کیا یہ معاملہ سود ہے؟ اگر ہے تو کیا ہم اس میں گناہ گار ہونگے؟
441 مناظرکیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درج ذیل مسئلہ میں کہ: ٹرک کےٹائر کی ایک کمپنی ہے برلا زید ٹائر کی ایجنسی لینا چاہتا ہے کمپنی کا قانون ہے کہ ایجنسی لینے والا ۲۰۰۰۰۰ روپے کمپنی کو ڈپوزٹ دے تو کمپنی دولاکہ ڈپوزٹ پر ہر سال ۳۰۰۰۰ نفع {سود} دیگی اور ایک ٹائر پر دوفیصد قیمت کم لیگی تو زید کا کہنا ہے کہ مسلمان کے لئے سود لینا جائز نہیں ہے لہذا ۳۰۰۰۰ مجہے نہیں چاہیئے اسکے بجائے ایک ٹائر پر مجھسے پانچ فیصد قیمت کم لی جائے تو کیا زید کا اسطرح سے کمپنی سے ایجنسی لینا شرعاً درست ہے؟
400 مناظرانکم ٹیکس سے بچنے کے لیے مختلف اکاؤنٹ میں رقم رکھنا
805 مناظرمیرے
کچھ فکس ڈپوزٹ بینک میں ہیں۔ میں اس کے سود کی رقم کسی غریب کو دینا چاہ رہا ہوں۔
میں کسی غریب کو یہ پیسہ دے سکتاہوں، یا پھر کیا میں مدرسہ میں بھی یہ پیسہ دے
سکتاہوں، یا پھر میں یہ پیسہ کسی بیمار کو جو غریب ہے دے سکتاہوں؟ یا پھر یہ بتائیں
کہ کیا میں یہ پیسہ اپنی بہن کی شادی وغیرہ پر خرچ کرسکتاہوں؟ یا پھر اس کا جائز خیراتی
استعمال یا پھر اپنے لیے جائز استعمال کیا ہوسکتا ہے، بتائیں؟
کیا انشورنس حلال ہے؟ میں نے سناہے کہ پرسولی کارپوریشن لمٹید میں یہ حلال ہے؟ کیا یہ صحیح ہے؟ براہ کرم، قرآن کے حوالے سے جواب دیں۔
288 مناظر