• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 155286

    عنوان: بینک سے لون لے کر تجارت کرنا کیسا ہے ؟

    سوال: ایک شخص بینک سے لون لے کر تجارت کررہاہے تو اس کا تجارت کرنا کیسا ہے ؟ اگر کوئی جائز طریقہ ہے تو ضرور بتائیں۔

    جواب نمبر: 155286

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:66-56/L=2/1439

    تجارت کے لیے بینک سے سودی قرض لینا ناجائز وحرام ہے، تجارت آدمی کو اپنی وسعت کے مطابق جائز آمدنی سے جائز تجارت کرنی چاہیے،اس کے لیے سودی قرض لینے سے احتراز کرنا چاہیے۔

    -----------------------------

    جواب درست ہے؛ البتہ یہ اضافہ ہے کہ اگر کسی نے ”لون“ لے کر تجارت شروع کردی ہے تو تجارت سے حاصل شدہ نفع حلال ہے؛ البتہ اس شخص پر ضروری ہے کہ جتنی جلد ہوسکے ”لون“ ادا کرکے اپنا ذمہ فارغ کرلے اور اللہ سے توبہ واستغفار بھی کرے۔ (س)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند