• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 608648

    عنوان:

    فلپ کارٹ ایپ کے ذریعہ خریداری کا حکم

    سوال:

    سوال : امیراسوال ہے کہ فلپ کارٹ ایپ( Flipkart app )پر ہمیں پانچ ہزار کا کریڈٹ ملتا ہے ، جس میں ہمیں پانچ ہزار تک کہ سامان خرید کر اگلے مہینے کی پانچ تاریخ سے پہلے لوٹانا ہوتا ہے ۔پانچ تاریخ سے پہلے لوٹا نے پر آپ کو کوئی اضافی روپے نہیں دینے ہوں گے ۔اگر اُسکے بعد لوٹاتے ہیں تو پینلٹی لگتی ہے ۔ میرا سوال یہ تھا کہ ضرورت کے وقت میں اس کا استعمال کرکے وقت مقررہ سے پہلے ادا کردوس پر آپ کو کوئی اضافی رقم نہیں دینی پڑتی ہے ۔توکیا یہ صحیح ہے ؟

    جواب نمبر: 608648

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 597-459/M=05/1443

     مقررہ وقت پر پیسے کی ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں پینالٹی (جرمانہ) لگنے کا معاملہ سودی ہے اس لیے ہر ممکن اس سے بچنا چاہئے ہاں اگر مجبوری ہے کہ مثلاً ڈیبٹ کارڈ میسر نہیں ہے اور اپنے پاس ضروری سامان کی خریداری کے لیے کیش (نقد رقم) نہیں ہے تو فلپ کارٹ ایپ کے ذریعہ خریداری کی اس شرط کے ساتھ گنجائش ہے کہ وقت پر ادائیگی کردے اور جرمانہ دینے کی نوبت نہ آئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند