• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 35456

    عنوان: اسلامی بینك كاری

    سوال: پاکستان میں اسلامی بینکری حلال ہے جس کے بارے میں تقی عثمانی صاحب کہتے ہیں کہ صحیح ہے؟ میں مسلک دیوبند سے تعلق رکھتاہوں ۔ براہ کرم، مشورہ دیں۔

    جواب نمبر: 35456

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1877=1320-1/1433 پاکستان میں رائج اسلامی بینک کے بارے میں ہمیں تفصیلی علم نہیں ہے، اس لیے اس کے بارے میں کچھ لکھنے سے قاصر ہوں، جہاں تک حضرت مولانا مفتی تقی صاحب عثمانی زید مجدہ کا تعلق ہے تو وہ بلاشبہ، مسلک دیوبند سے تعلق رکھنے والے بڑے عالم ہیں، علم حدیث اور علم فقہ میں اللہ نے ان کو بڑا مقام عطا فرمایا ہے، آج پوری دنیا حضرت والا کی تصانیف سے مستفید ہورہی ہے، اللہ تعالیٰ حضرت کی عمر میں برکت نصیب فرمائے اور حضرت کے فیوض کو جاری وساری فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند