• معاملات >> سود و انشورنس

    سوال نمبر: 42199

    عنوان: ڈپوزٹ سے نفع اٹھانا سود میں داخل ہے یا نہیں؟

    سوال: آج کل لوگ ہیوی ڈپوزٹ پر گھر کرایہ پر لیتے ہیں جس کی وجہ سے انکو گھر کا کرایہ نہیں دینا پڑتا ہے تو کیا یہ حلال ہے کیا یہ سود کہلا ئے گا؟

    جواب نمبر: 42199

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1625-1056/L=12/1433 ڈپوزٹ کی شکل میں خطیر رقم دے کر اس کے مکان میں بلا کرایہ کے رہنا قرض دے کر نفع حاصل کرنا ہوا جو اَز روئے شرع سود اور حرام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند