عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 601037
سوال ہے کہ 12ربیع الال، 10محرم، اا ربیع الآخر ،عید بقرید، ۵۱شعبان، ۲۲رجب کو محلے کے لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے یہاں فاتحہ کردو اور کچھ میٹھا رکھ کر کر واتے ہیں تو ایساکرناکیساہے ؟
جواب نمبر: 601037
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 317-234/B=03/1442
یہ عمل اِن مواقع پر کرنا قرآن و حدیث سے ، صحابہ کرام تابعین سے اورچاروں اماموں میں سے کسی سے ثابت نہیں، یہ محض رسم ہے، جاہلانہ عمل ہے اسے ترک کرنا چاہئے۔ ہمارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم غیر شرعی اور جاہلیت کی رسموں کو مٹانے کے لئے بھیجے گئے تھے۔ ہمیں بھی چاہئے کہ ہم اِن سب کاموں کو مٹائیں، اور انھیں ختم کریں، ایسی رسموں کو اپنانا سخت گناہ کی بات ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند