• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 5272

    عنوان:

    حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام (الصلوة والسلام...  یا ...) پڑھنا کیسا ہے؟ اورکیا نماز سے پہلے اور اذان کے بعد پڑھنا درست ہے؟

    سوال:

    حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام (الصلوة والسلام...  یا ...)پڑھنا کیسا ہے؟ اورکیا نماز سے پہلے اور اذان کے بعد پڑھنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 5272

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 738=691/ د

     

    صلاة و سلام کا پڑھنا مامور و مطلوب عند الشرع ہے، اور اس کے کلمات بھی احادیث نبویہ میں تعلیم فرمائے گئے ہیں، لیکن نماز سے پہلے یا اذان کے بعد کسی مخصوص طریقے پر پڑھنا اور اس کو لازم و ضروری سمجھنا جیسا کہ بعض جگہ رائج کردیا گیا ہے، شریعت سے ثابت نہیں ہے۔ فی نفسہ تنہا تنہا درود شریف اذان کے بعد پڑھنا مستحب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند