• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 609226

    عنوان:

    پہلے خطبہ میں ہاتھ باندھنا اور دوسرے میں گھٹنے پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنا

    سوال:

    سوال : کیا جمعہ المبارکہ کی خطبہ میں ہاتھوں کا ایک میں باندھنا اور دوسرے میں گھٹنے پر رکھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 609226

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 686-523/M=06/1443

     خطبے کے دوران بیٹھنے کی کوئی خاص ہیئت مقرر نہیں ہے، اصل مقصودادب اور توجہ کے ساتھ بیٹھ کر خطبہ سننا ہے اس لیے قبلہ رخ یا امام کی طرف متوجہ ہوکر ادب و تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے کسی بھی طریقے سے بیٹھنا جائز ہے ہاں ایسی ہیئت پر نہ بیٹھے جس سے طبیعت میں سستی ہو اور نیند آنے لگے، اور ایک خطبے میں دو زانو ہوکر ہاتھ باندھنے اور دوسرے میں تشہد کی حالت میں بیٹھنے کو لازم و سنت سمجھنا اور اس مخصوص ہیئت کا التزام کرنا درست نہیں۔ وإذا شہد الرجل عند الخطبة إن شاء جلس محتبأً أو متربعاً أو کما تیسر؛ لأنہ لیس بصلاة حقیقة (تاتارخانیة: 2/569)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند