• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 44085

    عنوان: حج پارٹیز

    سوال: کیا حج سے واپسی پر حاجیوں کے اعزاز میں پارٹی دینا جائز ہے؟آج کل حاجیوں کو کھانے پہ بلانا اور ایک ساتھ مل کر بیٹھ بات کرنا ایک عام عمل بن چکا ہے۔ کیا گھر پہ، پارٹی ہال یا مساجد میں رشتہ داروں کو دعوت دینا بدعت ہے؟ مسجد میں پارٹی اس نیت سے دی جاتی ہے کہ حاجیوں کو لوگوں سے ملنے کا موقع ملے اور ہرحاجی کو اپنے تجربات بتائیں ، اس سے دوسرے لوگوں کو آئندہ سال حج پہ کا جانے کا حوصلہ ملتاہے تو مسجد میں اس طرح کی پاڑٹی دی جاتی ہے۔ مسجد میں حج پروگرام کے دوران مقامی امام ، مفتی یا عالم دین حج کے موضوع پر بیان بھی کرتے ہیں۔ براہ کرم، اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 44085

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 410-324/B=3/1434 حج سے واپسی پر حاجیوں کے اعزاز میں پارٹی دینا، یہ محض ایک رسم ہے اور یہ رسم بڑھتی جارہی ہے، اس رسم کو ختم کرنا چاہیے، اس کی کوئی ضرورت نہیں۔ حاجیوں کی واپسی پر ان سے ملاقات اور دعا کی درخواست کرنا ثابت ہے، اس کے علاوہ سب فضول باتیں ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند