• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 9265

    عنوان:

    جشن میلاد منانا آپ کے نزدیک بدعت ہے اور جشن دیوبند منانا ، مفتی محمود صاحب کا دن منانا، جشن دیوبند میں اندرا گاندھی کو تقریر کے لیے بلانا کیا یہ سب جائز ہے؟ ایسا کیوں؟ اس بارے میں تفصیل سے وضاحت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9265

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2480=1929/ ھ

    جشن دیوبند یا مفتی محمود صاحب رحمہ اللہ کا دن منانے کی رسم ہمارے یہاں دارالعلوم دیوبند میں رائج نہیں ہے نہ ہی ہمارے علم میں یہ ہے کہ ان دونوں رسموں (جشن دیوبند اور مفتی محمود صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ کا دن منانا) کو کسی جگہ باقاعدہ شریعت مطہرہ کا حکم قرار دے کر منایا جاتا ہو، اکر آپ کے علم میں کسی جگہ مثل میلاد النبی آپ کی تحیر کردہ دونوں رسمیں رائج ہوں تو وہاں سے ہی رابطہ کرکے تحقیق کریں، اور جو جواب وہاں سے آپ کو ملے اس کی ایک نقل ہمارے پاس بھی بھیج دیں تو عنایت بے نہایت ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند