• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 4978

    عنوان:

    کیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دور میں اپنا یوم ولادت منایا تھا؟

    سوال:

    کیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دور میں اپنا یوم ولادت منایا تھا؟

    جواب نمبر: 4978

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 985=1141/ ب

     

    یوم ولادت نہ آپ نے کبھی منایا اورنہ ہی صحابہ، تابعین، تبع تابعین اورائمہ مجتہدین وغیرہم نے منایا۔ کسی بھی دلیل شرعی سے ثابت نہیں۔ یوم ولادت یا میلاد شریف کا جو طریقہ آج کل رائج ہے یہ بدعت ہے جس کی کوئی اصل نہیں۔ یوم ولادت منانے کا آغاز 604ھ میں سلطان ابوسعید مظفرالدین اربیل نے کیا ، اس سے پہلے میلاد کا کوئی وجود نہ تھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند