عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم
سوال نمبر: 4078
کیا محرم کے مہینہ میں بغیر کسی نذر و نیاز کے حلیم پکانا جائزہے؟ یا محرم کے بعد بغیر کسی نذر و نیاز کے پکانا کیساہے؟
کیا محرم کے مہینہ میں بغیر کسی نذر و نیاز کے حلیم پکانا جائزہے؟ یا محرم کے بعد بغیر کسی نذر و نیاز کے پکانا کیساہے؟
جواب نمبر: 407801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 190=190/ م
(۱) تشبہ بالروافض کی وجہ سے جائز نہیں۔
(۲) درست ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
امام صاحب فرض نماز پڑھا نے کے بعد مختصر دعا کرتے ہیں: اللم انت السلام و منک السلام پڑھ کر اٹھ جاتے ہیں اور سنت پڑھتے ہیں، پھر دوبارہ کرتے ہیں۔ سنت کے بعد دعا کرنے کا یہ سلسلہ تیس سال سے جاری ہے۔ اب ہمارے محلہ کا ایک آدمی یہ کہہ رہاہے کہ سنت کے بعد دعاکرنا بدعت ہے، دعا فرض نماز کے بعد ہی تفصیل سے اور بڑی دعا کرنی چاہیے، لیکن امام صاحب اس بات کو نہیں مانتے۔ براہ کرم، آپ قرآن وحدیث کی روشنی میں بتائیں کہ کس وقت دعاکرنی چاہئے؟ اور کیا سنت نماز کے بعد دعا بدعت ہے؟
2216 مناظربدعت ضلالہ سے کیا مراد ہے؟ شریعت میں جس بدعت کو فی النار کہا گیا ہے یہ بدعت وہ ہے جس سے سنت مٹے یعنی ہر بدعت کے کرنے سے کوئی سنت ضرور مٹتی ہے۔ کیا اس پر کوئی حدیث موجود ہے؟ کوئی عمل جو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم مسلسل ثابت ہو اسے کیا کہتے ہیں؟ اور نبی علیہ السلام سے ایک آدھ بار یا چند بار ثابت ہو اسے کیا کہتے ہیں؟ صحابہ خصوصاخلفائے راشدین کا عمل بھی کیا سنت کہلاتا ہے؟
3135 مناظراگر میں نے کھانا پکا کر کھانے کی دیگ کے سامنے بیٹھ کر اول وآخر درود شریف ، سورہٴ فاتحہ ایک بار، سورہٴ اخلاص تین بار یا قرآن پاک کا کچھ حصہ پڑھا اور یہ نیت کی کہ میں نے جو قرآن پڑھا اور جو کھانا کھلا رہا ہوں اللہ پاک اس کا اجر و ثواب فلاں بن فلاں مرحوم کو عطا فرمائیں۔ اور اس طرح کے عمل کو نام دوں کہ میں نے فلاں بن فلاں کے نام کا کھانا کھلایا۔ اسی طرح دس محرم میں کربلا کے شہیدوں کو ثواب پہنچانے کی خاطر شربت پلاؤں تو نیت میری یہ رہے گی کہ میں یہ جو شربت پلارہا ہوں اس کے پلانے کا ثواب تمام کربلا شہیدوں کو ملے۔ شریعت اسلامیہ میں ان دونوں اعمال کا کیا حکم ہے؟
نکاح کے موقع پر جوڑے کے رقم کا مطالبہ کر نا؟
4172 مناظرپہلے خطبہ میں ہاتھ باندھنا اور دوسرے میں گھٹنے پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنا
3486 مناظر