• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 41439

    عنوان: اجتماعی طور پر آیت کریمہ كا ختم

    سوال: اجتماعی طور پر آیات کریمہ کا ختم کروانا جائز ہے یا نہیں؟ اور بیج کا استعمال کرنا گننے کے لئے کیسا ہے؟ حدیث کی روشنی میں جواب دیں .... جزاک للہ خیرا احسن الجزا

    جواب نمبر: 41439

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1677-1320/B=10/1433 بلا کسی التزام واہتمام کے کبھی اجتماعی طور پر آیت کریمہ کا ختم کرانے میں کوئی حرج نہیں، یہ عمل حدیث میں تو کبھی نہ ملے گا، لیکن قرآن وحدیث کے معارض یا خلاف بھی نہیں ہے اس لیے اس کی گنجائش ہے۔ فی نفسہ یہ عمل مباح ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند