• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 169721

    عنوان: میت كے گھر جاكر قرآن خوانی كرنا؟

    سوال: کیا کسی کے مرنے کے بعد اس کے گھر جا کر قرآن و حدیث پڑھنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 169721

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 729-669/D=08/1440

    مروجہ قرآن خوانی جو مرنے والے کے گھر جاکر کی جاتی ہے متعدد شرعی قباحتوں کی وجہ سے ناجائز ہے لوگ شرما حضوری اور دکھاوے میں پڑھتے ہیں کسی کے مرنے پر ایصال ثواب کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ میت کے اہل خانہ اور متعلقین اپنے اپنے طور پر صدقہ خیرات کردیں یا انفرادی طور پر قرآن پاک کا کچھ حصہ کم سے کم سورہ اخلاص آیة الکرسی وغیرہ پڑھ کر ثواب پہنچادیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند