• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 63177

    عنوان: شادی کی سالگرہ منانا

    سوال: (۱) شادی کی سالگرہ منانے کے بارے میں علماء دیوبند کی کیا رائے ہے؟ (۲) اور اپنی سالگرہ منانے کے بارے میں بھی؟ مسئلہ کے بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ شرکیہ

    جواب نمبر: 63177

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 326-319/N=4/1437-U (۱، ۲): پیدائش، شادی یا کسی اور چیز کی سال گرہ منانا اسلامی چیز نہیں ہے؛ بلکہ یہ غیروں کی ایجاد کردہ رسم ہے اور از قبیل فضول وواہیات ہے؛ اس لیے اس سے احتراز چاہئے، مشکوة شریف (ص۳۷۵، مطبوعہ: مکتبہ اشرفیہ دیوبند) میں ہے: عن ابن عمر قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ”من تشبہ بقوم فھو منھم“ رواہ أحمد وأبو داود اھ (فتاوی محمودیہ جدید ڈابھیل ۳: ۱۷۹، سوال: ۸۸۷، کفایت المفتی ۹: ۸۴، ۸۵، تیسرا باب: رسوم مروجہ کا بیان، مطبوعہ دار الاشاعت کراچی، آپ کے مسائل اور ان کا حل جدید تخریج شدہ ۲: ۵۱۸، ۵۱۹، احسن الفتاوی ۸: ۱۵۴، اور فتاوی رحیمیہ۱: ۱۹۴، مطبوعہ: دار الاشاعت کراچی)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند