• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 600400

    عنوان:

    كیا ماں كسی بچے كو باپ (اپنے شوہر) كی وراثت سے محروم كرسكتی ہے؟

    سوال:

    کیا ماں اپنے شوہر کی طرف سے ملی ہوئی جائیداد سے ایک بچے کو بے دخل کر کہ دوسرے بچے کو دے سکتی ہیں؟ کیونکہ ماں کو اپنے ایک بچے سے زیادہ ہمدردی ہے ۔

    جواب نمبر: 600400

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 158-95/B=02/1442

     میراث غیر اختیاری ہوتی ہے۔ قرآن نے جن جن وارثوں کا جس قدر حصہ مقرر کر دیا ہے اتنا انھیں دینا لازم اور ضروری ہے، ہم اس میں اپنا اختیار نہیں چلا سکتے۔ دونوں بچے جب ایک باپ سے ہیں تو دونوں میراث میں حصہ پانے کے اندر برابر ہیں، اس لئے دونوں کو برابر دینا ضروری ہے۔ اگر کسی ایک بچے سے زیادہ محبت و ہمدردی ہے جب بھی ایسا کرنا جائز نہیں۔ ماں کو زیادہ محبت ہے تو اپنی جیب سے اسے دیدے۔ ترکہ میں دخل دینا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند