• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 46929

    عنوان: کیا فرماتے ہیں کہ علمائے کرام اس مسئلہ کے متعلق کہ میت کے ترکے میں جو منقولہ چیزیں ہوتی ہیں ان کو بھی تقسیم کی جائیں گی؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں کہ علمائے کرام اس مسئلہ کے متعلق کہ میت کے ترکے میں جو منقولہ چیزیں ہوتی ہیں ان کو بھی تقسیم کی جائیں گی؟

    جواب نمبر: 46929

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1152-1149/M=10/1434 ترکہ میں ہروہ چیز داخل ہوگی اور بالترتیب وراثت جاری ہوگی جو میت نے بوقت انتقال اپنی ملکیت پر چھوڑی ہے، چاہے منقول ہو یا غیر منقول البتہ منقولہ چیزیں اگر ایسی ہوں کہ جو تقسیم کے بعد ناقابل انتفاع ہوجائیں تو قیمت کے اعتبار سے ان کی تقسیم کرلی جائیں ، ”الترکة في الاصطلاح ما ترکہ المیت من الأموال إلخ (شامي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند