• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 155497

    عنوان: غیر مسلم سے شادی كرنے والی لڑكی اپنے باپ كی جائداد كی حق دار ہوگی یا نہیں؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل کے متعلق: میری بہن مُنّی نے جوانی کے دنوں میں غیر مسلم گنگادَھر ساہو (gangadhar sahu) سے شادی کی اور آج ۷۰/ سال کی عمر ہونے کے بعد بھی آج اپنے والد گنگادَھر ساہو کے ساتھ ہندو رِتی رواج کے ساتھ رہ رہی ہے، کیا اس خاتون کو اپنے والد کی جائیداد میں حصہ کا حق حاصل ہے یا نہیں؟ براہ کرم شریعت کی روشنی میں جواب ارسال فرمائیں۔

    جواب نمبر: 155497

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:117-119/M=2/1439

    مسلمان لڑکی کی شادی غیرمسلم لڑکے کے ساتھ جائز نہیں، آپ کی بہن (مُنّی) نے غیر مسلم سے شادی کرکے بہت برا کیا، بہرحال آپ یہ بتائیں کہ آپ کی بہن (منّی) مذہب اسلام پر قائم ہے یا کفریہ قول وعمل کا ارتکاب کرکے دائرہٴ اسلام سے خارج ہوچکی ہے؟ جس وقت والد کا انتقال ہوا اس وقت ان کے ورثہٴ شرعی کی تفصیل لکھ کر اور مذکورہ بہن کے کفر واسلام کی بات واضح کرکے استفتاء کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند