• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 48947

    عنوان: کیا کوئی شخص اپنے وارث کے لیے وصیت لکھ سکتا ہے؟

    سوال: میرے سوالات یہ ہیں: (۱) کیا کوئی شخص اپنے وارث کے لیے وصیت لکھ سکتا ہے؟ (۲) وصیت کے ذریعہ ایسے شخص کو جو وراث نہیں ہے، کل جائداد میں سے کتنا حصہ دیا جائے گا؟ (۳) جس غیر وارث شخص کے نام وصیت کی گئی ہے کیا اس وصیت پر عمل کرنے کے لیے تمام وارثین کی رضامندی ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 48947

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 42-22/H=1/1435-U (۱)

    کیا وصیت لکھنا چاہتا ہے؟ اس کا مضمون لکھئے؟ (۲) ایک تہائی کی وصیت کرسکتا ہے اس سے کم کی بھی درست ہے۔ (۳) نہیں بلکہ اگر شرعی اعتبار سے وصیت صحیح ہے تو ورثہ کی رضامندی کے بغیر وہ (موصی لہ) مستحب ہوگا اور ورثہ میں مال کی تقسیم سے پہلے تہائی میں وصیت کا نفاذ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند