• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 40376

    عنوان: نافرمان اولاد کو والدین کے ہوتے ہوئے ان کی منظوری سے کچھ رقم دے کر اس کو میراث سے محروم کیا جاسکتاہے یا نہیں؟

    سوال: نافرمان اولاد کو والدین کے ہوتے ہوئے ان کی منظوری سے کچھ رقم دے کر اس کو میراث سے محروم کیا جاسکتاہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 40376

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1351-972/D=9/1433 میراث مورث کے مرنے کے بعد ورثا کا حق شرعی ہوتا ہے، ہرایک وراث کا حق قرآن پاک میں وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے اس حق کو نہ مورث ختم کرسکتا ہے نہ وارث نہ رقم دے کر نہ بلا رقم۔ لہٰذا کسی وارث کو محروم کسی بھی طرح نہیں کیا جاسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند