• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 605246

    عنوان:

    شوہر‏ اور دو بھائیوں كے درمیان وراثت کی تقسیم

    سوال:

    حضرات مفتیانِ کرام سے دریافت طلب مسئلہ یہ ہے کہ مرحومہ کا نام پان بی بی ہے ان کے شوہر کا نام قمر الحسن ہے اور بقیدِ حیات ہیں اور کوئی اولاد بھی نہیں ہے مرحومہ کے پاس تین بھائی ہے ، ایک کا انتقال مرحومہ کی وفات سے پہلے ہوگیا ہے ، جس کے پاس دو لڑکی اور ایک لڑکا ہے اور دو بھائی بقیدِ حیات ہیں ایک بھائی کے پاس ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے دوسرے کے پاس دو لڑکی ہے وراثت میں تقریباً ایک بیگھا زمین ہے شرکاء کے درمیان حصہ کس طرح تقسیم ہوگا جواب دیکر ممنوع و مشکور ہوں۔

    جواب نمبر: 605246

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1056-834/L=11/1442

     مذکورہ بالا صورت میں مرحومہ کا تمام ترکہ بعد ادائے حقوقِ مقدمہ علی المیراث ۴/حصوں میں منقسم ہوکر ۲/حصے شوہر کو اور ایک ایک حصہ دونوں حیات بھائیوں میں سے ہر ایک کو مل جائے گا، دونوں حیات بھائیوں کی اولاد اور جس بھائی کی وفات مرحومہ کی وفات سے پہلے ہوگئی ہے ان کا مرحومہ کے ترکہ میں کوئی حصہ نہ ہوگا ۔

    مسئلہ کی تخریج شرعی درج ذیل ہے :

    شوہر = ۲

    بھائی = ۱

    بھائی = ۱


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند