• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 48427

    عنوان: مرحوم کی ایک بیوی، ایک لڑکا اور چھ لڑکیاں ہیں تو کتنے حصے کرنے ہوں گے؟

    سوال: مرحوم کی ایک بیوی، ایک لڑکا اور چھ لڑکیاں ہیں تو کتنے حصے کرنے ہوں گے؟

    جواب نمبر: 48427

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1329-1329/M=11/1434-U مرحوم کے الدین اگر حیات نہیں ہیں تو کل ترکہ مرحوم کا حقوق مقدمہ علی الارث کی ادائیگی کے بعد 64 سہام میں منقسم ہوگا جن میں سے 8سہام بیوی کو، اور 14 سہام لڑکے کو اور 7,7 سہام چھ لڑکیوں میں سے ہرایک کو ملیں گے۔ تخریج حسب ذیل ہے: زوجہ=8 ابن=14 بنت=7 بنت=7 بنت=7 بنت=7 بنت=7 بنت=7


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند