• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 26572

    عنوان: ایک صاحب کا اانتقال ہوا ، وارثین میں ایک لڑکا ، ایک لڑکی ، والد اور والدہ ہیں، براہ کرم، بتائیں کہ جائداد کی تقسیم کس طرح ہوگی؟

    سوال: ایک صاحب کا اانتقال ہوا ، وارثین میں ایک لڑکا ، ایک لڑکی ، والد اور والدہ ہیں، براہ کرم، بتائیں کہ جائداد کی تقسیم کس طرح ہوگی؟

    جواب نمبر: 26572

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1530=1530-11/1431

    صورت مسئولہ میں اگر شخص مرحوم کے انتقال کے وقت ان کی بیوی حیات نہیں تھی تو مرحوم کا پورا ترکہ حقوق مقدمہ علی المیراث کی ادائیگی کے بعد کل ۱۸ سہام میں منقسم ہوگا جن میں سے تین، تین سہام مرحوم کے والد اوروالدہ میں سے ہرایک کو اور چار سہام لڑکی کو اور آٹھ سہام لڑکے کو مل جائیں گے۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند