• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 27254

    عنوان: کیا اولاد کو اختیار ہے کہ وہ اپنے والدین کی زندگی میں ان سے ان کی جائداد میں اپنا حصہ مانگے؟ اور اگر کوئی اولاد ایسا کرتی ہے تو اس کا گناہ کتنا ہوگا؟

    سوال: کیا اولاد کو اختیار ہے کہ وہ اپنے والدین کی زندگی میں ان سے ان کی جائداد میں اپنا حصہ مانگے؟ اور اگر کوئی اولاد ایسا کرتی ہے تو اس کا گناہ کتنا ہوگا؟

    جواب نمبر: 27254

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1647=1647-11/1431

    اولاد اپنے والدین کو زندگی میں جائداد تقسیم کرنے پر مجبور نہیں کرسکتی اور نہ جبراً حصہ طلب کرسکتی ہے، زبردستی کرنے کا جو گناہ ہوتا ہے وہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند