• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 54337

    عنوان: جس وقت حصہ کسی وارث کا دیا جائے گا اس وقت كونسی قیمت كا اعتبار ہوگا

    سوال: ہمارے والد صاحب نے ایک حویلی چھوڑی تھی ، پسماندگان میں بیوی اور پانچ بیٹیاں ہیں، حویلی کی قیمت 14,00000/= ہے ، سوال یہ ہے کہ یہ کس کس کے حصے میں آئے گا؟سب بیٹوں نے حصہ لیے لیاہے، صرف دو بیٹوں نے اپنا حصہ (2004) ماں کے پاس چھوڑا ہے، میں نے ان دو بیٹوں کے حصے کو بلڈنگ میں لگادیا ، آج دس سال کے بعد دونوں بیٹے اپنا اپنا حصہ مانگ رہے ہیں تو ماں کہتی ہیں کہ آپ کو دس سال پہلے والا ہی حصہ ملے گا، جب کہ بلڈنگ کی قیمت تین گنا بڑھ گئی ہے۔ براہ کرم، بتائیں کہ اس میں شرعی حکم کیا ہے؟ آج کی قیمت کے حساب سے حصہ ملے گا یا دس سال پرانا حصہ ملے گا ؟ آپ کے جواب کا انتظار رہے گا؟ شکریہ ؟

    جواب نمبر: 54337

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1524-1256/B=10/1435-U جس وقت حصہ کسی وارث کا دیا جائے گا اسی وقت کی قیمت کا حساب لگایا جائے گا، دس سال پہلے کا حساب نہیں لگایا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند