• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 56631

    عنوان: زید کے پانچ بھائی ہیں، والد کے انتقال کے بعد پانچ لاکھ کی زمین پانچوں بھائیوں کو ملی، زید کا انتقال ہوا ، صرف اس کی بیوی ہے اور چار بھائی ، اب پانچ لاکھ کی زمین میں کس کو کتنا ملے گا؟ جب کہ بیوی پانچواں حصہ مانگ رہی ہے، براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔

    سوال: زید کے پانچ بھائی ہیں، والد کے انتقال کے بعد پانچ لاکھ کی زمین پانچوں بھائیوں کو ملی، زید کا انتقال ہوا ، صرف اس کی بیوی ہے اور چار بھائی ، اب پانچ لاکھ کی زمین میں کس کو کتنا ملے گا؟ جب کہ بیوی پانچواں حصہ مانگ رہی ہے، براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 56631

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 73-73/Sd=2/1436-U بشرط صحت سوال بعد ادائے حقوق متقدمہ علی الارث وعدم موانع ارث مرحوم زید کے والد کا کل ترکہ اسی (۸۰)حصوں میں تقسیم ہوگا، جس میں سے مرحوم زید کی بیوی کو چار حصے اور چاروں بھائیوں میں سے ہرایک کو انیس انیس (۱۹-۱۹) حصے ملیں گے، اور پانچ لاکھ کی زمین اِسی تناسب سے پانچوں کے مابین تقسیم ہوگی۔ بیوی = 25000 بیٹا = 118750 بیٹا = 118750 بیٹا = 118750 بیٹا = 118750


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند