• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 608163

    عنوان:

    دادی‏، ایک بیوی‏، دو لڑکے اور دو لڑکیوں کے درمیان تقسیم ترکہ

    سوال:

    سوال : میرے والد کا انتقال ہوا تو ورثاء میں ہم دو بھائی اور دو بہنیں تھے اور میری ۔والدہ ہیں۔اور دادی بھی تھیں، شرعی اعتبار سے کس کا کتنا حصہ ہے ؟ بتا کر مشکور ممنون فرمائیں۔

    جواب نمبر: 608163

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 555-462/B=05/1443

     شرعی اصول کے مطابق آپ کے والد مرحوم کا کل ترکہ 144 سہام پر تقسیم ہوگا، جن میں سے آپ کی والدہ کو 18 سہام، آپ دونوں بھائیوں کو 34-34 سہام، دونوں بہنوں کو 17-17 سہام اور دادی کو 24 سہام ملیں گے۔

    مسئلہ کی شرعی تخریج ذیل میں درج ہے:۔

    کل حصے   =       144

    -------------------------

    زوجہ     =       18

    ابن      =       34

    ابن      =       34

    بنت      =       17

    بنت      =       17

    ام الام    =       24

    --------------------------------


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند