• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 146015

    عنوان: نواسے اور نواسیوں كے علاوہ كوئی نہیں‏، وراثت كس طرح تقسیم ہوگی؟

    سوال: میرے نانا ابو اور نانی امّا کی علیحدہ علیحدہ جائداد ہے اور ان کی ایک ہی بیٹی ہے، میری والدہ سے پہلے میرے نانا ابو کا انتقال ہوا، اِن کے بعد میری والدہ کا انتقال ہوگیا، اور کچھ عرصہ بعد میری نانی امّا کا انتقال ہو گیا، اب جائداد میرے نانا اور نانی کے نام ہے اُن کی وراثت میں کس کس کو کتنا حصہ ملے گا؟

    جواب نمبر: 146015

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 150-177/B=3/1438

     

    صورتِ مذکورہ میں اگر نانا نانی کی جائیداد کے تنہا وارث آپ نواسے نواسیاں تو ہیں جس قدر نواسے نواسیاں ہیں ان سب میں للذکر مثل حظ الأنثیین تقسیم ہو جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند