• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 31794

    عنوان: ہم تین بھائی او رایک بہن ہیں ہم نے 240مرلا زمین اپنے ذاتی پیسوں سے خریدی ہے۔الحمد للہ والدین ابھی زندہ ہیں۔ کیا اس جائداد میں سے بہن کو حصہ دینا ہوگا اگر دینا ہے تو کتنا دینا ہوگا؟

    سوال: ہم تین بھائی او رایک بہن ہیں ہم نے 240مرلا زمین اپنے ذاتی پیسوں سے خریدی ہے۔الحمد للہ والدین ابھی زندہ ہیں۔ کیا اس جائداد میں سے بہن کو حصہ دینا ہوگا اگر دینا ہے تو کتنا دینا ہوگا؟

    جواب نمبر: 31794

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 826=826-5/1432 جو زمین آپ نے اپنے ذاتی پیسے سے خریدی ہے، زندگی میں اس میں بھائی بہن میں سے کسی کا حصہ نہیں، ہاں انتقال کے بعد اس میں تمام ورثہ کا حسب شرع حصہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند