• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 609293

    عنوان:

    غیر حاضر رہ کر تنخواہ لینے کا حکم؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیاں کرام و مشائخ عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ ایک سرکاری ملازم کو اس کے فرض منصبی کے مد میں معاوضہ یعنی (سلیری) ہر ماہ مل جاتا ہے ۔اور اس ملازم کے سالانہ یا ششماہی قانونی چھوٹی بھی ہوتے ہیں، ان رخصوتوں کے علاوہ مذکور ملازم اپنے محکمے کے حکام بالا سے گٹ جوڑ کر کے اگر کئی ماہ تک گھر میں مقیم رہے ۔کیا یہ معاوضہ اس ملازم کے لئے حلال ہو سکتا ہے یا نہیں جو کہ حکومت وقت اس ملازم کو ڈیوٹی کی مد میں عطا کرنے کے مجاز تھے ۔ قرآن و حدیث کی رو سے مفصل رہنمائی فرمائیں۔جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 609293

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:825-638/L=7/0443

     سرکاری ملازم کے لیے اپنے محکمے کے حکام بالا سے گٹھ جوڑ کرکے کئی ماہ گھر رہ جانے کی صورت میں ان ایام کی تنخواہ لینا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند