• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 35604

    عنوان: غیر مسلم سے علاج كرانا كیسا ہے؟

    سوال: ہم لوگ ۱۵-۲۰ سال سے جادو سحر کا علاج مولانا سے کروا رہے تھے، پر کسی سے فیض نہیں ہوا، اس لیے ہم پریشان ہوکر ابھی غیرمسلم ہندو سے علاج کروارہے ہیں، برائے مہربانی ہمیں یہ بتائیے کہ حدیث کی روشنی میں یہ جائز ہے یا نہیں؟ کہیں یہ شرک تو نہیں؟

    جواب نمبر: 35604

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1865=1865-12/1432 غیرمسلم سے علاج کرانا ناجائز نہیں ہے، لیکن اگر غیرمسلم کا طریقہٴ علاج کفریہ شرکیہ امور پر مبنی ہو تو مسلمان کو اس سے اجتناب لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند