• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 43979

    عنوان: ملازمت كے بارے میں

    سوال: حضرت، میرا سوال یا ہ کے یہاں امریکا میں ہر جگہ جاب کی جگہ پر خواتین اور مرد ساتھ کام کرتے ہیں،پردے کا کوئی تصّور یے نہی، ایسے صورت میں ہم لوگ کیسس ترہیں جاب وگیرہ کررہیں؟کچھ جابز وگیرہ میں تو لیڈیز ہے باس ہے اور ان کے ماتحت ہی کام کرنا پڑتا ہ، کیا ہمارا کام کرنا ایسی جابز پر حلال ہو گا ؟، کیا ہمارے آمدنی حلال ہوگئی؟.تفصیلاً جواب عنایات فرما کر مشکور فرمایےیہ.

    جواب نمبر: 43979

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 264-249/N=3/1434 (۱)و (۲) اگر آپ جائز ملازمت میں مفوضہ ذمہ داریاں مطلوبہ طریقہ پر انجام دیتے ہیں، اس میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی اوردھوکہ دہی وغیرہ نہیں کرتے ہیں تو ملازمت پر ملنے والی تنخواہ ناجائز حرام نہ ہوگی، بلکہ جائز ہوگی البتہ اجنبی عورتوں کے ساتھ اختلاط چونکہ شرعاً ناجائز ہے اس لیے اگر آپ کو کوئی اور ایسی جائز ملازمت یا ذریعہ معاش مل سکتا ہو جس میں اجنبی عورتوں کے ساتھ اختلاط وغیرہ لازم نہ آئے تو اِسے ترک کردیں اورجب تک کوئی اور جائز ملازمت یا ذریعہ معاش نہ ملے تو حتی الامکان اجنبی عورتوں کے ساتھ تنہائی اور بلاضرورت ان سے بات چیت سے پرہیز کرتے ہوئے اور نظروں کی حفاظت کرتے ہوئے اس ملازمت پر برقرار رہنے کی گنجائش ہوگی بشرطیکہ حفاظت نظر وغیرہ میں جو کوتاہی ہو اس سے توبہ واستغفار کرتے رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند