• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 33364

    عنوان: رشتہ دار اور اقارب کی طرف سے کھانے کی دعوت ملتی ہے، لیکن معلوم نہیں ان کی روزی کمائی حلال ہے یا حرام؟ اب ان کی دعوت میں شریک ہوکر کھانا کھانا جائز ہوگا یا نہیں؟

    سوال: (۱) رشتہ دار اور اقارب کی طرف سے کھانے کی دعوت ملتی ہے، لیکن معلوم نہیں ان کی روزی کمائی حلال ہے یا حرام؟ اب ان کی دعوت میں شریک ہوکر کھانا کھانا جائز ہوگا یا نہیں؟ (۲) اگر معلوم ہوجائے کہ وہ سودی کاروبار کرتا ہے تو ان کی دعوت کھانا جائز ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 33364

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1509=921-8/1432 (۱) بغیر کسی ضرورت کے عام مسلمانوں کو کھود کرید میں پڑنے کی کچھ ضرورت نہیں۔ (۲) اپنی معلومات پر اکتفاء نہ کریں بلکہ اپنی معلومات کو لکھ کر فتویٰ حاصل کرکے اس کے مطابق عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند