عنوان: بینک میں اکاؤنٹ ہے جس پر بینک سال کے آخرمیں سود کی کچھ رقم دیتا ہے اور سال بھر اپناچارج بھی لیتاہے تو سود کی رقم میں سے بینک چارج وضع کراکر بقیہ رقم خیرات کردیں؟ یا پوری سود ی رقم خیرات کے جائیگی بینک چارج وضع کرائے بغیر؟ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
سوال: بینک میں اکاؤنٹ ہے جس پر بینک سال کے آخرمیں سود کی کچھ رقم دیتا ہے اور سال بھر اپناچارج بھی لیتاہے تو سود کی رقم میں سے بینک چارج وضع کراکر بقیہ رقم خیرات کردیں؟ یا پوری سود ی رقم خیرات کے جائیگی بینک چارج وضع کرائے بغیر؟ اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔
جواب نمبر: 3009529-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):329=329-3/1432
بینک سال بھر اپنا چارج کس چیز کا لیتا ہے، اس کی وضاحت کے ساتھ سوال کرتے تو اچھا تھا، بہرحال احتیاط اسی میں ہے کہ پوری سودی رقم بلانیت ثواب خیرات کردیں۔
=======================
نوٹ: چارج کس چیز کا ہے اس کی وضاحت کرکے دوبارہ سوال کریں تو بتلایا جائے کہ سود کی رقم سے جارچ ادا کرنا جائز ہے یا نہیں۔ (د)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند