• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 60126

    عنوان: کیا کاروبار کی نیت سے کتے پال سکتے ہیں؟ مثال کے طورپر اکثر لوگوں کو کتے کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ ہم سے خریدنا چاہیں تو کیا کاروبار کے لیے جائز ہے؟

    سوال: کیا کاروبار کی نیت سے کتے پال سکتے ہیں؟ مثال کے طورپر اکثر لوگوں کو کتے کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ ہم سے خریدنا چاہیں تو کیا کاروبار کے لیے جائز ہے؟

    جواب نمبر: 60126

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 955-833/D=10/1436-U کتے پالنے کی حدیث میں ممانعت آئی ہے اور یہ فرمایا گیا جس گھر میں کتا ہوتا ہے اس میں فرشتہٴ رحمت داخل نہیں ہوتے، کتے کا کاروبار ایسی ضرورت نہیں ہے جس کے تحت اتنے بڑے خیر ”فرشتہ رحمت“ کا دروازہ اپنے اوپر بند کیا جائے، کاروبار جائز چیزوں کا بھی ہوسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند