• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 17247

    عنوان:

    کیا انسان اپنی بیوی کی شرم گاہ کو دیکھ سکتا ہے؟

    (۲) کیاانسان اپنی بیوی کی شرم گاہ کو چوم سکتا ہے یا نہیں؟

    (۳) جب بیوی کو حیض آیا ہوا ہو اور انسان کا شہوت کا غلبہ ہو تو کیاانسان اپنا عضو عورت کی ٹانگوں یا جسم کے کسی اور حسے میں مار کر یعنی رگڑکر انزال کرسکتا ہے؟ اس پر کوئی گناہ تو نہیں؟

    (۴) اپنی بیوی کے پستان منھ میں ڈال کر چوس سکتا ہے یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17247

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2117=1701-11/1430

    (۱) گنجائش ہے، نہ دیکھنا اچھا ہے۔

    (۲) غلبہٴ شہوت میں ایسا کرلیا تو خیر ورنہ عامةً اس قسم کی حرکات اصالة جانوروں کی ہیں جن کا اختیار کرنا اچھا نہیں۔

    (۳) ناف اور گھٹنے تک کپڑا رہے اور جماع کی نوبت آجانے کا اندیشہ نہ ہو تو ایسی حالت میں انزال کرلینے کی صورت مسئولہ میں گنجائش ہے۔

    (۴) چوس سکتا ہے، البتہ اگر دودھ ہو تو اجتناب چاہیے، کیونکہ دودھ پینا حرام ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند