• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 152847

    عنوان: لیپ ٹاپ پہ داغ ہے جس كی وجہ سے وہ بک نہیں رہے ہیں، تو كیا ہم پینٹ کر کے بیچ سکتے ہیں؟

    سوال: ہم لیپ ٹاپ کا کارو بار کرتے ہیں، برینڈ نیو اور فیکٹری ریفربشٹ۔فیکٹری ریفربشٹ لیپ ٹاپ وہ لیپ ٹاپ ہے جو فیکٹری میں نیا لیپ ٹاپ خراب ہوا ہو یا ڈسپلے میں رکھ کر خراب ہوا ہو یا تو کسٹمر نے واپس کیا ہو خرابی کی وجہ سے تو یہ لیپ ٹاپ دوبارہ فیکٹری والے درست کرتے ہیں، رپیئر کرتے ہیں، پر یہ لیپ ٹاپ فیکٹری ریفر بشڈ کے طورپربھیجتے ہیں، اور لیپ ٹاپ کے کارٹن پر بھی فیکٹری ریفر بشڈ(Factory refurbished) لکھتاہے ، برینڈ نیو اور ریفر بشڈ کی قیمت کیمت میں بھی فرق ہے تو میرا سوال یہ ہے کے ہم نے ریفربشڈ لیپ ٹاپ لیا ہے ، ا س میں سے کچھ لیپ ٹاپ پہ داغ ہے لیپ ٹاپ کے اوپر اور وہ بھی بک نہیں رہے ، تو اگر ہم پینٹ کر کے بیچ سکتے ہیں؟ کیونکہ لیپ ٹاپ بالکا کام کرتا ہے ، اکٹیویٹڈ (activated) بھی نہیں ہواہے تو کیا پینٹ کر بیچنا حرام ہے ؟

    جواب نمبر: 152847

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1307-1252/N=12/1438

    لیپ ٹاپ پر جو داغ ہے، اگر یہ خارجی چیز کوئی چیز لگ جانے سے پینٹ اکھڑجانے کی وجہ سے ہوا ہے، باقی اندر میں کوئی خرابی نہیں ہے تو آپ اعلی کوالٹی کا پینٹ لگاکر اسے فروخت کرسکتے ہیں؛ البتہ آپ ایسا لیپ ٹاپ برانڈ نیو کہہ کر فروخت نہ کریں؛ بلکہ فیکٹری ریفربشڈ کہہ کر فروخت کریں ؛ کیوں کہ اگر آپ برانڈ نیو کہہ کر فروخت کریں گے تو یہ جھوٹ اور دھوکہ دہی کی وجہ سے حرام ہوگا۔ اور اگر آپ گاہک کو لیپ ٹاپ کے سابقہ داغ سے بھی مطلع کردیں تو یہ بہت بہتر ہوگا اور آپ کا کاروبار انشاء اللہ بہت بابرکت ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند