• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 29150

    عنوان: مجھ سے ایک آدمی نے کہا کہ میں مہینے میں بہت تھوڑے پیسے کماتا ہوں اور بڑی مشکل سے گھر چلاتا ہوں اور گھر کا بجلی کا بل بہت آتا ہے، میں پورا نہیں کرپاتا کیا میں بجلی کی تاروں میں کنڈا ڈال سکتا ہوں؟

    سوال: مجھ سے ایک آدمی نے کہا کہ میں مہینے میں بہت تھوڑے پیسے کماتا ہوں اور بڑی مشکل سے گھر چلاتا ہوں اور گھر کا بجلی کا بل بہت آتا ہے، میں پورا نہیں کرپاتا کیا میں بجلی کی تاروں میں کنڈا ڈال سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 29150

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 168=94-2/1432

    ناجائز طور پر کنڈا ڈال کر چوری کی بجلی جلانا جائز نہیں، چوری کا گناہ بھی ہوگا اور جلائی گئی بجلی کا معاوضہ بھی حکومت کو ادا کرنا ہوگا۔ بجلی کے اخراجات کم کریں یہی اس کا حل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند