• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 607681

    عنوان:

    داڑھی مونڈنے سے حاصل شدہ اجرت غریبوں پر خرچ کرنا کیسا ہے ؟

    سوال:

    سوال : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں" کہ ایک شخص کی سیلون کی دکان ہے جس میں وہ موجودہ ہیئر اسٹائل کے مطابق لوگوں کے بال کٹنگ کرتا ہے اور ڈاڑھی بھی مونڈتا اور کاٹتا ہے اور شیونگ (ڈاڑھی بنانے ) سے حاصل شدہ رقم کو خود استعمال نہیں کرتا بلکہ کسی غریب مسکین کو دے دیتا ہے " تو کیا اس شکل کے اختیار کر لینے سے اس کے لئے موجودہ ہیئر اسٹائل کے مطابق لوگوں کے بال کٹنگ کرنا اور ڈاڑھی کاٹنا جائز ہو جائے گا اور اس سے حاصل شدہ رقم کا کیا حکم ہے مفصل اور مدلل جواب مرحمت فرماکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 607681

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 455-357/B=04/1443

     ڈاڑھی کا مونڈنا یہ عمل کرنا خود حرام ہے اس کی اجرت بھی حرام ہے ڈاڑھی کا مونڈنا بھی حرام ہے اور اس پر پیسے لینا بھی ناجائز حرام ہے، اگر کوئی صدقہ کرنے کے لیے حرام کمائی کما کر کرے تو یہ بھی بہت بڑا گناہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند